QuestionsCategory: خواتینعورت کا بیعت کرنا
حافظہ فاطمہ asked 5 years ago

کیا عورت مرد سے بیعت کر سکتی ہے؟

اگر بیعت کر سکتی ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہو گا؟

برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصیا و مسلما:
جس طرح مرد کو اصلاحِ نفس کے لیے بیعت کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح عورت کو بھی اصلاح نفس کے لیے بیعت کی ضرورت ہے۔
مرد کی بیعت یہ ہے کہ وہ کسی پیر کامل، متبع سنت شیخ طریقت صاحب نسبت پیر کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر توبہ کرے اور وہ کلمات دہرائے جو شیخ توبہ کے وقت کہلواتا ہے اور عورت چونکہ غیر محرم ہوتی ہے اس لیے وہ پردہ میں رہ کر صرف زبان سے کلمات دہراتی ہے اس کے لیے مصافحہ کرنا یا بغیر کامل پردہ کہ شیخ یا کسی بھی غیر محرم کے سامنے آنا جائز نہیں۔
واللہ اعلم
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
11 ربیع الاول 1440ھ بمطابق 20 نومبر2018ء