QuestionsCategory: خواتینعورت کا سجدہ
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

عورت نماز میں اپنی کہنیاں زمین پر رکھتی ہے اس بارے میں اگر کوئی حدیث ہے تو وضاحت کریں یا مسلک کے علماء کاکوئی قول ہو تووہ قول نقل کریں۔

محمد عثمان

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

عورت کے لیے نماز میں سجدے کرتے وقت ضروری ہے کہ خوب سمٹ کر سجدہ کرے مرد کی طرح سجدہ نہ کرے،اس کا طریقہ یہ ہو گا کہ اپنے پیٹ کو رانوں سے ملا لے اور اپنی کہنیاں زمین سے ملا لے اس صورت میں خوب سمٹنا ہو جائے گا اور حدیث پاک کا مقتضاء بھی پورا ہو جائے گا۔ حدیث میں آتا ہے۔
“عن یزید بن ابی حبیب ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرعلی امرأتین تصلیان فقال اذا سجدتما فضما بعض اللحم الی الارض فان المرأۃ لیست فی ذالک کالرجل”
(مراسیل ابو داود:ص103باب من الصلاۃ،رقم الحدیث77،سنن الکبری للبیہقی ج2ص223جماع ابواب الاستبطابۃ،رقم 2938)
حضرت یزید بن ابی حبیب سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو عورتوں کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنے جسم کا کچھ حصہ زمین سے ملا لیا کروکیونکہ عورت کا حکم سجدہ کی حالت میں مرد کی طرح نہیں ہے
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍالْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ صَاحِبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ ۔۔۔۔ کَانَ یَاْمُرُالرِّجَالَ اَنْ یَّتَجَافُوْا فِیْ سُجُوْدِھِمْ وَ یَاْمُرُالنِّسَائَ اَنْ یَّتَخَفَّضْنَ وَکَانَ یَاْمُرُالرِّجَالَ اَنْ یَّفْرِشُوْا الْیُسْریٰ وََیَنْصَبُوْا الْیُمْنٰی فِی التَّشَھُّدِ وَ یَاْمُرُالنِّسَائَ اَنْ یَّتَرَبَّعْنَ۔
(السنن الکبری للبیہقی ج 2ص222.223 باب ما یستحب للمراۃالخ،التبویب الموضوعی للاحادیث ص2639 )
ترجمہ: صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کو حکم فرماتے تھے کہ سجدے میں (اپنی رانوں کو پیٹ سے) جدا رکھیں اور عورتوں کو حکم فرماتے تھے کہ خوب سمٹ کر (یعنی رانوں کو پیٹ سے ملا کر) سجدہ کریں ۔ مردوں کو حکم فرماتے تھے کہ تشہد میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھیں اور دایاں پاؤں کھڑا رکھیں اور عورتوں کو حکم فرماتے تھے کہ چہار زانو بیٹھیں۔
مجیب: مہتاب حسین سدوزئی