QuestionsCategory: کھانا پیناحلال جانور کی ہڈی کھانے کا حکم
محمد عبد اللہ asked 4 years ago

سوال:
مفتی صاحب! میرا سوال ہے کہ پرندے کی ہڈی کھانا جائز ہے یا نہیں خصوصاً مرغی کی ہڈی؟
سائل: محمد عبد اللہ ، پالن پور، انڈیا

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:

حدیث مبارک میں حلال جانور کے جن سات اعضاء کے کھانے کو مکروہ قرار دیا گیا ہے ان میں ہڈی کا ذکر نہیں ہے، اس لیے حلال جانور کی ہڈی کا کھانا جائز ہے لیکن اگر ہڈی کھانے سے طبعی طور پر نقصان کا خطرہ ہو تو اسے کھانے سے احتراز کی جائے۔

عَنْ مُجَاھِدٍقَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یَکْرَہُ مِنَ الشَّاۃِ سَبْعًا، اَلدَّمَ وَالْحَیَائَ وَالْاُنْثَیَیْنِ وَالْغُدَّ وَالذَّکَرَ وَالْمَثَانَۃَ وَالْمَرَارَۃَ.
(مصنف عبدالرزاق: ج4، ص409، السنن الکبریٰ  للبیہقی: ج10، ص7  باب ما یکرہ من الشاۃ)
ترجمہ: حضرت مجاہد بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بکری (مراد اس سے حلال جانور ہے) کے سات اعضاء کھانے کوپسند نہیں کرتے تھے:

  1. دم مسفوح ( یعنی بہتا ہواخون)
  2. مادہ جانور کی شرمگاہ
  3. خصیتین
  4. غدود
  5. نرجانورکی پیشاب گاہ
  6. مثانہ
  7. پتہ

 

واللہ اعلم بالصواب

دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
12 محرم الحرام 1442ھ/
یکم ستمبر 2020ء