QuestionsCategory: کھانا پینابائیں ہاتھ سے پانی پینے کا حکم
ممحمد عارف asked 5 years ago

ہمارے علاقے میں یہ بات ہے کہ جو  شخص بائیں ھاتھ سے پانی پیتا ہے گویا وہ اپنا پیشاب پیتا ہے اور یہ دلیل دیتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک صحابی نے قسم کھائی کہ اگر یہ کام ہوجائے تو میں اپنا پیشاب پیونگا اور جب کام ہوگیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کہ میں نے ایسی قسم کھائی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بائیں ھاتھ سے پانی پی لو گویا تم نے پیشاب پی لیا

کیا یہ بات سچ ہے؟ اور ایسی کوئی بات حدیث میں ہے ؟

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 5 years ago

جواب:
بہت کوشش کے باوجودایسی کوئی حدیث نہیں ملی جس کایہ مفہوم ہو،ہاں احادیث میں یہ بات موجود ہے کہ بائیں ہاتھ سے کھانا پینا شیطانی عمل ہے۔
عن عبد اﷲ بن عمر أن النبي صلی اﷲ علیه وسلم، قال: لا یأکل أحدکم بشماله، ولایشرب بشماله، فإن الشیطان یأکل بشماله، ویشرب بشماله”
سنن ترمذی،  باب ماجاء فی النہی عن الأکل والشرب با لشمال
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایاکہ تم بائیں ہاتھ سے مت کھاو پیو کیونکہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا پیتا ہے۔فقط واللہ اعلم بالصواب