QuestionsCategory: جدید مسائلB4Uکمپنی کے ساتھ کاروبار کا حکم
احرام asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ آج کل ایک اکاؤنٹ چل رہا ہے بی فور یو[B4U] اس میں جتنی رقم رکھواؤ ہر مہینے میں ایک لاکھ پر 7 ہزار دیتے ہیں سات ہزار سے زیادہ ہوسکتا ہے پر کم نہیں ہوسکتا  کیا یہ درست ہے رہنمائی فرمائیں؟کچھ لوگ اس کو مضاربت سے بھی تشبیہ دیتے ہیں اُس میں بھی رقم لے کر کاروبار کیاجاتا ہے  کیا مضاربت اور اس میں مماثلت موجود ہے؟ اور اگر یہ مثل مضاربت کے ہے تو پھر اس کا کیا حکم ہے۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

واضح رہے کہ ہروہ معاملہ جس میں  رقم دے کر اس پر  متعین  منافع لیا جاتا ہو یہ  معاملہ  شرعاً ناجائز ہے اور صورت مسئولہ میں بھی متعین نفع دیا جا رہا ہے کہ اگر ایک لاکھ دیا جائے تو ہر ماہ سات ہزار دیتے ہیں یہ سودی معاملہ ہے اور ناجائز ہے ۔
مذکورہ کمپنی کو مضاربت سے تشبیہ دینا درست نہیں کیونکہ مضاربت کی حقیقت یہ ہے کہ     ایک آدمی کی طرف سے محنت، جبکہ دوسرے آدمی کی طرف سے سرمایہ ہواور مضاربت کے معاملے میں آپس کی رضامندی سے منافع میں سے سرمایہ کار اور محنت کرنے والے کا حصہ فیصد کے حساب سے متعین کرنا ضروری ہوتا ہے، اوراگر مضاربت میں بھی  منافع  میں سے حصہ متعین نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں شرعاً معاملہ فاسد ہو جاتا ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب 
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
12۔صفر1442
30۔ستمبر2020