QuestionsCategory: جدید مسائلکیا اس صورت میں بھی سود لازم آئے گا؟
Hafiz yaseen asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:

ربوا کی علت قدر مع الجنس ہے اگر دونوں علت موجود ھو تو فضل اور نساء دونوں حرام ھے اگر ایک علت ھو تو نساء حرام ہے اور فضل جائز ہے

اب پوچھنا یہ ہے کہ ایک شخص کا ٹائر کا کاروبار ے اس کے پاس گاھک آجاے اور اس کے پاس ٹائر نہ ہو فی الحال تو وہ اگر دوسرے دکان والے سے یہ کہ کر ٹائر لے آئے کہ بعد میں ٹائر یا قیمت دے دونگا

تو اب یہاں پر ایک علت جنسیت تو پائے گئی کہ ٹائر ٹائر کے مقابلے میں تو کیا یہ بھی ربوا میں سے ہے

وضاحت پر مشکور رھیں گے