QuestionsCategory: جدید مسائلکفریہ جملہ کے متعلق معلومات
Muhammad Sohail Khan asked 5 years ago

کفریہ جملوں کی پہچان کس طرح کی جائے؟ کیا شرائط ہیں؟

کفریہ جملے کے بعد انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اب بندہ واپس کیسے آئے؟ صرف کلمہ پڑھے یا غسل کرنا لازمی ہے؟ یا کوئی اور طریقہ ہے؟

اور اس سے بندہ کا نکاح بھی ٹوٹ جاتا ہے تو اب بندہ کیا کرے اس سے دوبارہ نکاح کرے یا پھر طلاق کی طرح اس میں بھی حلالہ کرنا شرط ہے؟

میرے ایک دوست نے مزاق میں دوسرے دوست سے یہ جملہ کہا کہ تم اتنا پاخانہ کرتے ہو جیسے  چھوٹے بچے کی قبر ہو یعنی تم بہت زیادہ پاخانہ کرتے ھو اور یہ بھی کہا مزاق میں کہ ایک دن تم نے اسی طرح پاخانہ کیا اور لوگ سمجھے کہ چھوٹے بچے کی قبر ہے تو دعا کے لئیے کھڑے ہوگئے۔ کیا اس نے کفر کیا؟