QuestionsCategory: جدید مسائلڈیجیٹل تسبیح استعمال کرنا
سہیل ڈار asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ کیا ڈیجیٹل تسبیح  استعمال کرنا جائز ہے؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

واضح رہے کہ ڈیجیٹل تسبیح ہو یا دانےیا کنکریاں ہوں ان تمام سے اصل مقصود یہ ہے کہ ذکر کے شمار کرنے میں معاون اور اہم  ذریعہ ہے۔لہذا شمار کے لیے دانوں یا مروجہ ڈیجیٹل تسبیح استعمال کرنا جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔
بعض احادیث میں بعض اذکار کی مخصوص تعداد پر فضیلت وارد ہوتی ہے لہذا اس تعداد کو مکمل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی ذریعہ اپنایا جائے گا اسی ذرائع میں سے ایک یہ ڈیجیٹل تسبیح ہے۔لہذا اس کے استعمال میں شرعاًکوئی قباحت نہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنہ والجماعہ سرگودھا پاکستان
06۔صفر1442
24۔ستمبر2020