QuestionsCategory: جدید مسائلاضافی چارجز کی ادائیگی سودی رقم سے کرنے کا حکم
محمد معاذ انڈیا asked 4 years ago

مفتی صاحب!

لائٹ بل کے سلسلے میں یہ عرض ہے کہ آج کل لائٹ بل ریڈنگ کے اعتبار سے نہیں بلکہ ریگو لر کے اعتبار سے لکھتے ہیں جس کی وجہ سے بل عام ریڈنگ سے زیادہ آتا ہے تو کیا اس زیادتی کی ادائیگی انٹرس کی رقم سے کر سکتے ہیں؟

برائے مہربانی آگاہ فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 3 years ago

جواب
واضح رہے کہ وہ رقم جو سود کی وجہ سے ملی ہے اس کو بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کرنا لازم ہے اس کو اپنی ذاتی ضروریات میں استعمال کرنا درست نہیں ہے
لہذا آپ کے لئے یہ رقم بل وغیرہ کی ادائیگی میں دینا جائز نہیں بلکہ اس کو بغیر ثواب کی نیت کے  صدقہ کرنا ضروری ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
3 اکتوبر  2020ء