QuestionsCategory: جدید مسائلجنات کو تابع کرنے اور ان سے کام لے کر اجرت لینے کا حکم
محمد صہیب عدنان asked 5 years ago

[1]:        کیا جنات کو تا بع کرنا جائز ہے؟

[2]:        نیز ان سے جو کام لیا جائے اس پر پیسے لینے کا کیا حکم ہے؟

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:
[1]:        جنات کو تابع کرنے کے  جائز یا ناجائز ہونے کے بارے میں کچھ تفصیل ہے:
۱:  جنات کو تابع کرنے کا یہ عمل اگر کفریہ کلمات یا کفریہ افعال پر مشتمل  ہو تو یہ عمل کفر ہے اور اس طرح تابع کرنا ناجائز اور حرام ہے۔
۲: اگر تسخیر جنات کا یہ عمل محض معصیت اور گناہ پر مشتمل ہو تو تب بھی ناجائز اور حرام ہے۔
۳: اگر عملِ تسخیر؛  آیات قرآنیہ، اسمائے الہیہ یا صحیح المعنی کلمات کے ذریعے ہو تو اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ اس سے مقصود جنات کی ایذاء سے بچنا اور دوسروں کو بچانا ہو۔ اگر اس کے علاوہ کوئی اور مقصد ہو مثلاً جنات سے اپنی اغراض کا  کام لینا  ہو تو پھر جائز نہیں۔
[2]:        جنات سے کام لے کر اس پر پیسے لینا بھی جائز نہیں کیونکہ جنات ایک آزاد مخلوق ہیں۔ اس سے ایک آزاد مخلوق کو بلا حقِ شرعی غلام بنانا اور ان سے کام لینا لازم آئے گا   جو کہ حرام ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
25 جون 2019ء