QuestionsCategory: جدید مسائلجائز کاروبار پر حکومتی پابندی کی صورت میں اسے کرنے کا حکم
Muhammad Salem asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

اگر کوئی شخص ایسا کاروبار کرتا ہے جو شرعاً تو جائز ہوتا لیکن حکومت وقت نے کسی وجہ سے اس پر پابندی لگائی ہوتی ہے  تو ایسا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟  یعنی اگر حکومت وقت ایک جائز کاروبار پر پابندی لگائے تو ایسے کاروبار کا کیا حکم ہے؟ مدلل جواب دیجیے! شکریہ

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداًومصلیاً
اگر واقعۃ جائز کاروبار ہے تو ایسی صورت میں دیکھا جائے گا کہ حکومت کس وجہ سے پابندی لگائی ہے اگر جائز وجہ ہو تو اس صورت میں اس سے منع رہنا بہتر ہے اور قانون کو مدنظر رکھ کر کاروبار نہیں کرنا چاہیے
اور اگر کوئی وجہ نہیں ہے اور لوگوں کا اس کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے تو ایسی صورت میں بااثر لوگوں کا حق بنتا ہے کہ اس پابندی کے خاتمہ کے لیے آواز بلند کریں اور ارباب اقتدار سے بات کریں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارلافتاء مرکز اہلسنت والجماعت سرگودھا پاکستان
24 محرم الحرام 1442ھ
بمطابق 12ستمبر 2020ء