QuestionsCategory: جدید مسائلبنک ملازم کے گھر شادی کا کھانا کھانا
معاذ خورشید asked 4 years ago

السلام علیکم امید ہے حضرت خیریت سے ہونگے

عرض یہ کرنا تھا کہ کل ایک شادی میں گئے وہاں ایک عزیز سے ملاقات ہوئی جب کھانا شروع ہوا تو میں نے کہا چلیں کھانا کھاتے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ پرہیز ہیں وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ جن کی تقریب ہے وہ بینک میں ملازمت کرتے ہیں  تو میں نے کہا کہ سلامی بھی دینی ہے تو یہ سمجھ کر کھالیں کہ آپ نے اپنے پیسے سے کھانا کھایا ہے تو وہ خاموش رہے… کیا ان کا یہ عمل درست ہے قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں

معاذ خورشید