QuestionsCategory: اسلامی تہوارمحرم کے حوالے سے سوالات
Ahmad Shahzad asked 6 years ago

کربلا میں جس وقت امام حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کاقافلہ تھا اس دوران یزید نے مسجد نبوی میں تین دن نماز نہیں پڑھوانے دی اور اس نے گھوڑے باندھے رکھے اس میں کتنی حقیقت ھے حوالاجات کے ساتھ جواب دیں۔ اور دوسرا حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی شہادت اور تدفين کا دن ایک ہی ھے کیا دلائل سے جوابات دیں۔

جزاک اللہ خیرا

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

واقعہ کربلا کے دوران مسجد نبوی میں گھوڑے باندھنے کا واقعہ جھوٹا ہے۔ کربلا اور مدینہ منورہ میں بہت زیادہ فاصلہ ہے۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر حملہ ذوالحج کے مہینے کی آخری تاریخوں میں ہوا۔ آپ کی شہادت یکم محرم کو ہوئی اور تدفین بھی اُسی دن کردی گئی۔