QuestionsCategory: اسلامی تہواربرتھ ڈے منانے کی شرعی حیثیت
hamza asked 4 years ago

سوال:

میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں برتھ ڈے منانا جائز ہے؟

سائل: محمد حمزہ، کراچی

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

جواب:

برتھ ڈے جس کو سالگرہ،جنم دن وغیرہ  بھی کہا جاتا ہے یہ محض ایک رسم ہے جس کی شرعی اعتبار سے کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ یہ اغیار کی لائی ہوئی ایک رسم ہے اور اس میں دن بدن  طرح طرح کی خرافات کا اضافہ ہوتا رہتا ہے اور فضول خرچی بھی خوب ہوتی ہے لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے  ان خرافات میں مثلاً: مخصوص لباس پہننا، کیک  کاٹنا موسیقی وغیرہ ہونا ، تصویر کشی اوریہ سب امور ناجائز ہیں،  لہذا مروجہ طریقہ پر سالگرہ منانا شرعاً جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دار الافتاء،

مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان

یکم صفر 1442ھ/

19- ستمبر 2020ء