QuestionsCategory: حقوق ومعاشرتقرض کے بدلے اونٹ لینا
Khalid asked 5 years ago

میں صوبہ سندھ تھر کھوکھراپار کے گاٶں نپلو تعلق ضلع عمرکوٹ سے بات کر رہا ہوں احناف میڈیا سروس بہترین اور اسلامي مساٸل میں رہنمائی کرنے والی سروس ہے دعا ہے کہ اللہ پاک اس سروس کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب کرے آمین۔

تھر کا عام رواج ہے کہ ایک دوسرے کو عاریۃ شٸی دیتے ہیں ھمارے بڑے بھائی نے چچازاد بھائی کو پانی بھرنے کے لئے اونٹ دیا تھا وہ ھمارے چچا زاد بھائی اونٹ بیچ کے آۓ اور اس کو نہ بتایا پھر تیسرے دن پتا چل گیا کہ ھمارے چچا زاد بھائی اونٹ بیچ دیا ہے اس نے پوچھا تو انھوں نے کہا ھاں کیا ھوا پھر اونٹ کا مالک پیچنے والے کے رشتے داروں کے پاس گئے انھوں نے کہا یہ اچھا نھیں کیا ہے تم دونوں آپس میں جاکر صلح کرو ھم تم کو کچھ نہیں کہیں گے نہ ان کو کچھ کہیں گے۔

اونٹ پیچنے والے کے پانچ چاچے ہیں چاروں نے کہا ہم کچھ نہیں کہیں گے اور پانچویں نے بولا مجھ کو کچھ نھیں پتا مگر آپ ایسا کرو کے میرے 10000 ھزار روپے ہیں وہ اتار دو یہ واپار کے پٸسے تھے جو اونٹ کے مالک نے ان سے تجارت کے لٸے بھیڑ لٸے تھے اور بیچ کر پیسے دینے کا وعدہ تھا اونٹ کے مالک نے یہ نہ مانا پھر نہ اونٹ کے مالک نے پٸسے دیے نہ انھوں نے اونٹ دیا پھر چلتے چلتے 14 سے 15 سال کے بعد پھر جب اس نے لڑکے کی شادی کی تب آپس میں صلح کرنے کی کوشش کی تو اونٹ کے مالک نے کہا مجھے اونٹ دو میں پٸسے دوں انھوں نے پہلے اونٹ دیا دوسرے دن وہ دس ھزار روپےلے آیا تو انہوں نے کہا 80000 روپے دو اس پر وہ ناراض ھو کر چلا گیا میں نے اتنے عرصے میں کچھ نہیں کہا پھر اب یہ میرا اونٹ اس کے بدلے میں لے گٸے ہیں میں نے نہیں مانا تو انہوں نے لکھوایا بھی ہے کہ اونٹ کے مالک کے بدلے میں میں اونٹ نہیں دیتا پھر اب بھی میرا اونٹ نہیں دے رہے اب آپ بتاٸیں کہ 10000  کے عوض 80000 لینا جاٸز یا ناجاٸز اور میرا اونٹ لینا جاٸز یا ناجاٸز رہنمائی کروگے تو آپ کی عین نوازش ہوگی۔

خالد تھری