QuestionsCategory: حلال وحرامتمباکو نوشی حلال ہے یا حرام
Anas asked 5 years ago

Respected Mufti Sahab
What does the intoxication(Nasha) means in Islam ? As the Holy Quran Says Eating Khamar Is Prohibited, So nowadays eating Tobacco & Pan which include Artificial Katha/Chemicals comes under this category or not?
Today it is Scientifically/Practically proven that Tobacco causes Cancer. On every pack of tobacco image of throat/Mouth cancer printed or noted “EATING TOBACCO CAUSES CANCER”. Many Islamic Countries Ex:- Saudi Arabia gives Fatwa : Eating/Selling Tobacco Is Haram & Punishable.
At last please clarify that eating Tobacco is HARAM or HALAL according to the Quran & Hadees.
Jazak Allah

محترم مفتی صاحب اسلام میں نشہ سے کیا مراد ہے؟ قرآن کریم میں خمر کو حرام کہا گیا ہے تو آج کل تمباکو اور پان جن میں مصنعوی کتھا اور کیمیکل ہوتے ہیں وہ خمر میں داخل ہیں یا نہیں؟ آج کل سائنسی اور عملی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ تمباکو کینسر کا سبب بنتا ہے اور سگریٹ کے ہر پیک پر لکھا ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی کینسر کا باعث ہے۔ سعودی عرب اور کچھ دیگر اسلامی ممالک میں تمباکو نوشی کو حرام اور قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ تمباکو نوشی قرآن و حدیث کی روشنی میں حلال ہے یا حرام؟ جزاکم اللہ

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

الجواب

نشہ کہتے ہیں ہر ایسی چیز جس کو اختیار کرنے سے عقل زائل ہو جائے یا عقل پر پردہ پڑ جائے
تمباکو نوشی فی نفسہ مباح عمل ہے قرآن وحدیث کے اندر اس کے حلال و حرام کا کوئی حکم نہیں۔ اگر ایسے آدمی کے منہ سے بدبو آتی ہو تو اس کو ترغیب دیں کہ وہ کوئی اس کے پینے کے بعد کوئی ایسی چیز استعمال کر ے کہ اس سے منہ کی بدبو جاتی رہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
12دسمبر2018