QuestionsCategory: حلال وحرامڈیری ملک چاکلیٹ
NASRUD DIN asked 5 years ago

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے ڈیری ملک چاکلیٹ جو مشہور چاکلیٹ ہے

ان کو کھانا حرام ہے یا حلال؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں خنزیر کا گوشت ملا ہوا ہے۔ تو آپ ہی ہماری راہنمائی فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصلیا مسلما:
اشیاء میں اصل اباحت ہے جب تک ان میں کسی حرام چیز کی ملاوٹ کا مکمل ثبوت نہیں مل جاتا تب تک وہ حلال کے حکم میں ہی رہیں گے ان پر حرمت کا حکم نہیں لگایا جا سکتا۔
علامہ شامی رحمہ اللہ “فتاوی شامی” میں تحریر فرماتے ہیں:
“الْأَصْلُ فِي الْأَشْيَاءِ الْإِبَاحَةُ،
اشیاء میں اصل اباحت ہے یعنی ان کا مباح ہونا ہے جب تک کہ اس میں کوئی حرام چیز کی ملاوٹ کا یقین نہ ہو جائے
(6 / 459، کتاب الاشربہ، ط: سعید)
جہاں تک ڈیری ملک چاکلیٹ کے کھانے کا معاملہ ہے تو اس کے عناصر ترکیبی کے بارے میں ہمیں علم نہیں اگر اس میں حرام اجزاء کی امیزش نہیں تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
یہ بات یاد رکھیں کہ جب تک اس بات کا یقین نہ ہو جائے کہ اس میں کسی حرام جانور کا گوشت چربی یا حرام اجزاء ملے ہوئے ہیں تب تک محض افواہوں کا کوئی اعتبار نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی محض افواہوں کی بنیاد پر اسے حرام کہا جائے گا اور نہ ہی اس سے لوگوں کو روکا جائے گا البتہ اگر اپنا دل نہ مانے تو اپنی حد تک احتیاط میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
09 ربیع الثانی 1440ھ مطابق 17 دسمبر 2018