QuestionsCategory: حلال وحرامموبائل اکاونٹ میں کیش رکھنا
Umer nadeem asked 5 years ago

Mobile account ma cash rakna par free minutes Malta ha ya sud ha ya nahe

موبائل اکاونٹ میں کیش رکھنے پر جو فری منٹس ملتے ہیں کیا یہ سود ہیں یا نہیں؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

موبائل اکاونٹ میں کیش رکھنےکے بدلے میں ملنے والے فری منٹس حاصل کرناجائز نہیں ہے ۔یہ در حقیقت قرض سے نفع حاصل کرنے کی ایک شکل ہے جس سے حدیث  مبارکہ میں سود سے تعبیرکیاگیاجوقطعی ناجائز اور حرام ہے ۔حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت منقول ہے :
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:کل قرض جر منفعۃً فھورباً۔
اتحاف الخیرۃ المھرۃ:حدیث نمبر 2937
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا :ہر وہ قرض جس سے نفع حاصل کیاجائے تو یہ سود ہے۔
اس حدیث کوامام الحرمین علامہ جوینی نے صحیح قرار دیا۔
التلخیص الحبیر:ج3ص90
لہذا یہ منٹس آپ کی رقم کا عوض ہے جو آپ نے اکاونٹ میں رکھی ہے ۔اس لیے اس کا استعمال ناجائز ہے۔
واللہ اعلم
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
19 ربیع الاول 1440ھ بمطابق 28 نومبر 2018