QuestionsCategory: حلال وحراممارکیٹ میں موجود گوشت کے متعلق فتوی
Babar Shahzaad asked 5 years ago

مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ درج ذیل تین سوالات کے حوالے سے مدلل و مفصل تحریری فتوی درکار ہے۔

[1]

میں آسڑیلیا میں رہتا ہوں، یہاں ایک مسلمان گوشت فروش ہے۔ وہ سلاٹر ہاوس میں جاکر بکرے اور گائے ہاتھ سے چھری پکڑ کر تکبیر پڑھ کر ذبح کرتا ہے۔ سلاٹر ہاوس کفار{ غیر کتابیوں} کی ملکیت ہے۔ جو جانور وہ مسلمان ذابح نے ذبح کیے ہوتے ہیں، ان کو کھال اتار کر نمبر الاٹ کرکے سلاٹر ہاوس میں سرد خانے میں رکھ دیا جاتا ہے۔ پھر 24 گھنٹے بعد مسلمان گوشت فروش وہ سالم ذبح شدہ جانور وہاں سے خرید کر لاتے ہیں اور مسلمانوں کو بیچتے ہیں۔ مسلمان قصابوں کے بقول ان کے ذبح شدہ جانور {جن پر نمبر الاٹ کیے جاتے ہیں } وہ کفار کے ذبح کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تبدیل ہو جائیں ایسا نہیں ہوتا، سرد خانے وغیرہ پر مامورتمام مزدور بھی غیرمسلم {غیر کتابی} ہوتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ وہی جانور ہیں جنہیں مسلمان ذابح نے ذبح کیا ہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں: {1} کیا مذکورہ بالا جانور جن پر نمبر الاٹ کیے جاتے ہیں مسلمان گوشت فروشوں کو یہ خریدنا جائز ہے؟ {2} ان گوشت فروشوں کا یہ گوشت عام مسلمانوں کو بیچنا کیسا ہے؟

[2]

یہاں آسڑیلیا میں بڑے جانور مثلا گائے کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر پر ایک بجلی کی نوک دار گن سے کرنٹ دیا جاتا ہے ، کچھ لوگ زوردار خاص آلات سے مارتے ہیں اور کچھ لوگ اس کے سر میں گن سے بولٹ شوٹ کرتے ہیں ۔ اس پروسیس کو سٹننگ کہتے ہیں۔اس سے جانور بظاہر زندہ ہی ہوتا ہے لیکن اس کا دماغ ختم ہو جاتا ہے یا کچھ درجہ مفلوج ہوجاتا ہے۔لیکن ظاہری طور پر جان نظر آتی ہے جیسے ہلنا وغیرہ۔ تو اس طرح ذبح کیے گئے جانور کا گوشت خریدنا اور کھانا کیسا ہے؟ اگر جانور کو اس طرح سے چوٹ دی جائے کہ اگر اسے ذبح نہ کیا گیا تو خود بخود مر جائے گا تو اس طرح کی چوٹ دینے کے بعد مرنے سے پہلے پہلے ذبح کیے گئے جانور کا حکم بھی بیان فرما دیجئے۔

[3]

یہاں آسٹریلیا میں مارکیٹ میں چکن دو طرح کا ملتا ہے کچھ کے پاس ہاتھ سے ذبح شدہ ہوتا ہے اور کچھ مشین سے ذبح شدہ چکن فروخت کرتے ہیں۔ مشین سے ذبح شدہ چکن کا حکم بیان فرما دیجئے اور یہ بھی کہ اگر ہم کسی مسلمان کے ہاں دعوت پر گئے تو کیا یہ پوچھنا لازم ہے کہ وہ یہ تحقیق کر کے لایا ہے کہ یہ ہاتھ سے ذبح شدہ ہے؟اور اگر اس کو معلوم نہ ہو کہ ہاتھ سے ذبح شدہ ہے یا مشین سے۔ تو پھر اس کا کیا حکم ہوگا؟ پہلے کے دو سوالات میں کسی مسلمان کے مہمان ہونے کی صورت میں گوشت کھانے کے حوالے سے شرعی احکام بیان فرما دیجئے