QuestionsCategory: حلال وحرامغیر مسلم ذبح کرے اور مسلمان ساتھ تکبیر پڑھ لے تو مذبوحہ کا حکم
احمد حسین asked 4 years ago

سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ہمارے پڑوش میں غیر مسلم رہتے ہیں۔ ہمارے گھر میں ایک بکری ہے جسے ہم ذبح کرنا چاہتے ہیں۔ اگربکری کو ذبح وہ غیر مسلم کرے اور میں قریب رہ کر صرف ”بسم اللہ اللہ اکبر“کہوں  تو کیا اس طرح جانور حلال ہو جائے گا؟
سائل: احمد حسین، انڈیا

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  !
اس طرح کرنے سے جانور حرام ہو جائے گا اور اسے کھانا جائز نہ ہو گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
13 محرم الحرام 1442ھ/
2- ستمبر 2020ء