QuestionsCategory: حلال وحرامحلال و حرام مسائل کے متعلق کتاب
Shaik vazeed asked 5 years ago

Assalam walaikum..Haram aur halal kya masail par hajrath ji ki koi kitaab share karein…
Agar koi haram kaama nai wala humna koi jeez gift karein kya hum ussey rakh sakhtey hin (jo bagair sawal karey milli hou) aisey masail usmein mujood hou..

السلام علیکم

حلال و حرام کے مسائل پر حضرت جی کی کوئی کتاب شئیر کریں اگر کوئی حرام کمانے والا ہمیں کوئی چیز ہدیہ کرے کیا ہم اسے رکھ سکتے ہیں {جو بغیر سوال کیے ملی ہو} ایسے مسائل اس میں موجود ہیں؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب منہ الصدق والصواب:
فی الوقت ہماری ایسی کوئی کتاب منظر پر نہیں کہ جس میں تمام حلال و حرام کو جمع کیا گیا ہو البتہ بعض کتب میں اس طرح کے مسائل آئے ہیں ان کو دیکھ لیا جائے جیسے مسائل رفعت قاسمی بہشتی زیور وغیرہ ان سے استفادہ کریں۔
آمدنی میں اکثر کا اعتبار ہوتا ہے، اگر آمدنی اکثر حلال کی ہے تو تمام پر حلال ہونے کا حکم لگایا جائے گا اور اگر اکثر آمدنی حرام کی ہے تو تمام مال پر حرام ہونے کا حکم لگے گا۔ پہلی صورت میں اس شخص کے یہاں کھانا ہدیہ لینا وغیرہ جائز ہوگا، اور دوسری صورت میں جب کہ اکثر آمدنی حرام کی ہو تو اس کے یہاں کھانا، ہدیہ لینا وغیرہ جائز نہیں ہوگا، اس لیے اگر اس شخص کی اکثر کمائی حرام کی ہے تو آپ اس کے یہاں نہ کھانا نہ کھاسکتے ہیں اور نہ ہی اس سے کوئی ہدیہ لے سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
19 شوال 1440ھ بمطابق 23 جون 2019ء