QuestionsCategory: حلال وحرامجڑی بوٹیوں سے بنائی جانے والی چیزوں کا حکم
Sarim Ali asked 5 years ago

mufti sahab pansar stores par jo medicines ya jari botian waghera milti hen un mein kisi qisam ki hillat o hurmat ka ahtmal he ya nhi.  kia har qism ki jari bootian halal hen.In mazkora chenzon ki hillat o hurmat k mutaliq agahi farmaein: sa’lab panja , sa’lab misry , satawar , musli , warq e chandi , khushk singhara jab k in ka safoof bana kar rat ko doodh me mila kar refrigerator me rakh dia jae or subah k waqt piya jae.

مفتی صاحب پنسار سٹور پر جو دوائیاں یا جڑی بوٹیاں ملتی ہیں ان میں کسی قسم کی حلت یا حرمت کا احتمال ہے یا نہیں؟ کیا ہر قسم کی جڑی بوٹیاں حلال ہیں؟

مذکورہ چیزوں کی حلت و حرمت کے متعلق اگاہی فرمائیں

ثعلپ پنجا، ثعلب مصری، سٹاور، موصلی، ورق چاندی، خشک سنگاڑا جبکہ ان کا سفوف بنا کر رات کو دودھ میں ملا کر فریج میں رکھ دیا جائے اور صبح کے وقت پیا جائے۔

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 5 years ago

الجواب حامدً ومصلیاً
فی نفسہ دوائیاں اور جڑی بوٹیوں کا استعمال جائز ہے لیکن  پنسار سٹور پر جتنی بھی دوائیاں ملتی ہے اگر وہ دوائیاں اس طرز کی بنائ گئ ہو کہ اس میں حرام چیز کو  استعمال کیا گیا ہو تو وہ ناجائز ہے وگرنہ اگر اس میں حرام چیز کا استعمال نہ کیا گیا ہو تو جائز ہے ۔اور اس بات کا بھی خیال رکھے کہ دوائ کئ دن رکھنے سے نشہ بھی پیدا نہ ہو ۔
اور سوال میں مذکورہ چیزوں ) ثعلپ پنجا، ثعلب مصری، سٹاور، موصلی، ورق چاندی، خشک سنگاڑا(  کا استعمال جائز ہے ۔
مزید تفصیل کے لیے کسی حکیم یا پنساری سے  رابطہ کریں ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارلافتا٫ مرکز اہل السنت والجماعت
سرگودھا پا کستان
7 فروری 2019