QuestionsCategory: حلال وحرامبجلی چوری کرنے کا حکم
محمد کامران asked 4 years ago

سوال:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
کیا بنا کنکشن کے لائٹ استعمال کر سکتے ہیں؟ اگر  کسی نے استعمال کرلی تو اس کا کیا حکم ہے؟
سائل: محمد کامران، کشمیر

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بغیر کنکشن کے لائٹ استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایک فرد کی چوری کرنا بھی حرام اور ناجائز ہے لیکن بجلی کا سرکاری ادارہ تو پوری قوم کی ملکیت ہے، اس سے چوری کرنا تو پوری قوم کی چوری کرنے کے مترادف ہے۔
اس لیے اگر کسی نے یہ گناہ کر لیا ہے تو جتنی بجلی استعمال کی ہے اس کی رقم یا اگر بجلی کی صحیح مقدار معلوم نہ ہو سکے تو اندازے سے کچھ زائد رقم بجلی کے ادارے میں جمع کرانا واجب ہے اور ساتھ ساتھ توبہ واستغفار کرنا بھی لازم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
15 محرم الحرام 1442ھ/
4- ستمبر 2020ء