QuestionsCategory: حج و عمرہزکوٰۃ کی رقم سے عمرہ کرنا
جمشید علی asked 4 years ago

سوال:

میرا ایک دوست غریب ہے۔ اسے کسی نے زکوٰۃ کی رقم دی ہے۔ رقم اتنی زیادہ ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ اس سے عمرہ کر لے۔ کیا زکوٰۃ کی رقم سے عمرہ کرنا جائز ہے؟ کیا اس کا عمرہ قبول ہو جائے گا؟

سائل: جمشید علی، کراچی

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
آپ کے دوست  نے جب زکوٰۃ کی رقم وصول کر لی تو وہ اس رقم کا مالک بن چکا ہے۔ اس رقم سے عمرہ ادا کرے یا اسے کسی دوسرے کام میں خرچ کرے بہر صورت  جائز و درست ہے۔چنانچہ زکوٰۃ کی اس رقم سے کیا ہوا عمرہ قبول ہو جائے گا بشرطیکہ اخلاص اور رضائے الہی کو ملحوظ رکھا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
یکم صفر 1442ھ/
19- ستمبر 2020ء