QuestionsCategory: حدیث و سنتقرب قیامت بیوی سے زنا
Musadiq Muhammad asked 5 years ago

میں نے پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب کے بیان میں ایک حدیٽ سنی ہے کہ قرب قیامت لوگ اپنی بیویوں سے زنا کریں گے لیکن ایک صاحب کہہ رہے ہیں کہ ایسی کوئی حدیث نہیں ہے برائے مہربانی مجھے اس حدیث کا حوالہ بتا دیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

المعجم الاوسط کے اندر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ایک طویل حدیث موجود ہےجس میں یہ الفاظ بھی ہیں :
قال:یاتی علی الناس زمان یطلق الرجل المراءۃ ثم یجحدھاطلاقھا ثم فیقیم علی فرجھا،فھمازانیان مااقاما۔
المعجم الاوسط ج3ص 368رقم الحدیث 4861
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [قرب قیامت]لوگوں پرایک ایسازمانہ آئےگا جس میں مرد اپنی بیوی کو طلاق دے گاپھر انکار کرے گاکہ [طلاق نہیں دی اور طلاق سے پہلے جیسے میاں بیوی کارشتہ اور تعلق تھاطلاق کے بعد بھی ایسا ہوگا ]پھر وہ آدمی اس عورت سے ہم بستری کرے گایہ دونوں زانی ہی ہوں گےجب تک وہ یوں ہی رہیں گے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
17 ربیع الاوّل 1440ھ بمطابق 26 نومبر2018