ایک حدیث پاک کے بارے تصدیق کرنی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ حدیث یہ ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا:
تمہیں یہ دعا پڑھنی چاہیے “اللهم لقني حجة الايمان عند الممات”
جامع الاحادیث للسیوطی: حدیث نمبر 18034
ترجمہ:اے اللہ مجھے مرتے وقت ایمان کی حجت کی تلقین نصیب فرما۔
الحمد اللہ ہم نے یہ دعا پڑھنا بھی شروع کی ہوئی ہے۔ اگر آپ اس حدیث کی تصدیق فرما دیں تو ہم آگے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر سکیں گے۔
جزاک اللہ خیرا
جواب:
جی ہاں یہ حدیث ہے۔ علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے معجم طبرانی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے سے “المعجم الاوسط” میں اپنی سند سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسے روایت کیا ہے۔ (المعجم الاوسط: ج1 ص511 حدیث نمبر 1886)
اس روایت کی سند صحیح ہے۔
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
23دسمبر2018ء
Please login or Register to submit your answer