QuestionsCategory: حدیث و سنتتعارض فی الاحادیث
ابو حفص asked 5 years ago

موضوع تعارض فی الاحادیث ہے،

سوال یہ ہے کہ بعض احادیث میں اتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرض نمازوں کے بعد ذکر اور دعا کرتے تھے لیکن مسلم کی حدیث نمبر 592 میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللھم انت السلام الخ سے زیاده نهیں بیٹھے.

دوسرا یہ کہ ردالمحتار میں ہے: سنت یہ ہے کہ وہ فرض نمازیں جن کے بعد سنتیں ہیں سنت کو ذکر و اذکار اور دعاوں پر مقدم کرنا ہے،اس پر ان دیگر احادیث کا کیا ہوگا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد یہ ذکر اور دعا پڑھتے تھے؟ کیوںکہ اگر سنت کو مقدم کریں تو یہ اذکار سنت کے بعد ہوتے ہیں نہ کے فرض کے بعد.

ابوحفص ایران سے