QuestionsCategory: فقہ و اجتہادجس عورت کا خاوند غائب ہو اس کی عدت کا حکم
اوصاف الٰہی asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته 

امید کرتا ہوں کہ مولانا الیاس گھمن صاحب اچھی صحت میں ہیں 

سوال یہ ہے کہ

 کیا حنفی مذہب میں وہ عورت جس کا خاوند اپنی بیوی کو چھوڑ کر چلا گیا ہو تو کیا اس عورت کو 80 سال انتظار کرنا چاہیے ہے؟ 

 اور اسی مسئلے میں علماء احناف نے امام مالک رحمہ اللہ کے مذہب کے مسئلے کو مانا ہے يعني 4 سال انتظار کرنا چائیے اور امام ابو حنیفہ  رحمه الله کے بتائے مسئلے کو نہیں مانا 

تو ایسا کیوں؟ 

لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ  بہت سے حنفی مسائل میں دوسرے امام کو مان سکتے ہیں ۔

 تو اس کا جواب کیا ہے اور ایسا کیوں ہے؟ 

آپ اگر ان کا جواب آڈیو کے ذریعے مولانا کی آواز میں دے سکیں اسی میل پر یا ان کی کوئی ویڈیو جس میں مولانا نے اس کا جواب دیا ہے وہ شیر کر دیں۔

 میں آپ کے جواب کا شکر گزار رہوں گا۔