QuestionsCategory: فقہ و اجتہادترک رفع یدین کے بارے میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ والی روایت کی تحقیق
Abdul vazeed asked 5 years ago

1: Hazrat Abdullah Bin Maasood Rz ki Jamay Tirmizi wali hadees sirf “Hasan” hai ya “hasan saheeh” hai? ghair muqalid usey “Hasan” kehtey hen laikin my ny suna tha k ye haadth “hasan saheeh” hai. is par dalail den kis nuskhay mein isey hasan Saheeh kaha haya hai aur aaya wo nuska Saheeh ha ya galat?

2: Nasirudeen Albani sab is hadees k bary mai kya kahty hai?

1: حضرت عبد االلہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی جامع ترمذی والی حدیث صرف “حسن” ہے یا “حسن صحیح” ہے؟ غیر مقلد اسے “حسن” کہتے ہیں لیکن میں نے سنا تھا کہ یہ حدیث “حسن صحیح” ہے۔ اس پر دلیل دیں کہ کس نسخے میں اسے “حسن صحیح” کہا گیا ہے اور آیا کہ وہ نسخہ صحیح ہے یا غلط؟

2: ناصر الدین البانی صاحب اس حدیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:
[1]: سنن الترمذی کے دو نسخے ہیں۔ حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک نسخہ میں “حسن” اور دوسرے میں “حسن صحیح” کے الفاظ ملتے ہیں۔ سنن الترمذی کا ایک قلمی نسخہ دار الکتب المصریہ کی لائبریری میں (حدیث سیکشن میں 648 نمبر کے تحت) موجود ہے۔ اس نسخہ میں حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر امام ترمذی علیہ الرحمۃ کا حکم “حسن صحیح” کے الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔ مطلوبہ ورق کا عکس یہ ہے:
عکس نسخہ ترمذی ترک رفع یدین
نیز حافظ بدر الدین محمود بن احمد بن موسیٰ العینی الحنفی (ت855ھ) کے پاس “حسن صحیح” کے الفاظ والا نسخہ تھا۔ انہوں نے سنن ابی داؤد کی شرح کی تالیف کے وقت اس نسخہ سے استفادہ کیا تھا۔ آپ نے حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر گفتگو کرتے وقت امام ترمذی علیہ الرحمۃ کے حوالے سے یوں لکھا:
والحديث: أخرجه الترمذي وقال: حديث حسن صحيح․
(شرح سنن ابی داؤد: ج3ص341 باب من لم يذكر الرفع عند الركوع)
ترجمہ: اس حدیث (ابن مسعود) کو امام ترمذی نے بھی نقل کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
[2]: ناصر الدین البانی صاحب اس حدیث کے بارے میں یہ الفاظ تحریر کرتے ہیں:
والحق أنہ حدیث صحیح و إسنادہ صحیح علی شرط مسلم ․
(تعلیق الالبانی علیٰ مشکوٰۃ المصابیح: ج1ص254)
ترجمہ: حق بات یہ ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور اس کی سند امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء ،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ، سرگودھا، پاکستان
11 ربیع الاول 1440ھ
20 نومبر 2018ء