QuestionsCategory: مالی معاملاتمال مہنگا ہونے کی نیت سے سٹاک کرنا
Amanullah khan asked 5 years ago

اگر کوئی شخص کوئی چیز خرید لے مثلاً چینی وغیرہ اور وہ پھر اس کو رکھ دے اور جب وہ مہنگی ہوجائے گی پھر اس فروخت کرلے تو کیا یہ جائز ہے؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

اتنی زیادہ مقدار میں کوئی مال خرید کر سٹاک کرلینا جس سے مارکیٹ میں اس کی کمی ہوجائے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو اسے ناجائز ذخیرہ اندوزی کہا جائے گا اور یہ جائز نہیں۔ اگر یہ صورتحال نہ ہو بلکہ معمول کے مطابق سیزن میں کوئی چیز خرید لینا اور بعد میں معمول کے مطابق ریٹ بڑھ جانے پر فروخت کردینا جائز ہے اور ذخیرہ اندوزی کی وعید میں نہیں آتا۔ 
واللہ تعالی اعلم