QuestionsCategory: مالی معاملاتقسطوں پر مال لینے کا حکم
عبدالحق asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ قسطوں پر گاڑی خریدنا کیسا ہے؟ یعنی اس شرط پر گاڑی خریدنا کہ ہر مہینہ اتنی رقم ادا کرونگا اوراس میں کمپنی بیاج کا پیسہ بھی وصول کرتی ہے۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

واضح رہے کہ قسطوں پرکوئی معاملہ کرنے کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ خریداری کے وقت دونوں فریق اس چیز  کی قیمت مقرر کرلیں اور کسی بھی قسط کی ادائیگی میں تاخیر  ہونے کی صورت میں  کسی بھی قسم کی اضافی رقم  وصول نہ کی جائے۔
لہذا اگر ایسا معاملہ کیا جائے تو وہ درست ہے اور اگر اس شرط کو ملحوظ نہیں رکھا گیا تو یہ معاملہ درست نہیں ۔
   واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنہ والجماعہ سرگودھا
03۔صفر1442
21۔ستمبر2020