QuestionsCategory: مالی معاملاتسود کی رقم سے کاروبار کرنا
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

جناب عالی میں مالدیپ میں کام کرتا ہوں جو اس کمپنی کا مالک ہے وہ بہت امیر آدمی ہے وہ بینک سے سود پر رقم لیتا ہے اور سود پر رقم دیتا نہیں صرف رقم لیتا ہے مجھے اس کے پاس کام کرتے ہوے آٹھ سال ہو گے پھر نمبر دو وہ زنا بھی کرتا ہے بہت دفعہ اس کو منع بھی کیا لیکن وہ نہیں مانتا جس کی وجہ سے کاروبار بھی زیادہ نہیں چلتا لیکن وہ نہیں سمجھتا اب آپ بتائیں کہ میرا یہاں کام کرنا ٹھیک ہے یا نہیں میری روزی حلال ہے ہا نہیں میں کام برابر کرتا ہوں آپ مجھے قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ جو میں کماتا ہوں وہ درست ہے یا نہیں؟ شکریہ

ملک طیب شاہد

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

ایک آدمی سود پر رقم لےکر اس سے کاروبار کرتا ہے، اس کا سود پر رقم لینا حرام اور ناجائز ہے کیونکہ شریعت نے اس سے منع کیا ہے۔
لیکن اس مال سے کاروبار کرنا جائز ہے۔
باقی جہاں تک اس کے زنا کرنے کا تعلق ہے تو اس گناہ کا تعلق اس کے ذاتی فعل سے ہے اس کی جزاء و سزا وہ خود آخرت میں بھگتے گا اس کا گناہ کسی پر نہیں ہو گا ۔
آپ جو اس کے پاس ملازمت کرتے ہیں اور تنخواہ لیتے ہیں آپ کا ملازمت کرنا اور تنخواہ لینا جائز ہے۔
مجیب:مولانا محمد اختر حنفی