QuestionsCategory: مالی معاملاتانچارج کی عدم توجہی
معاذ بن خورشید asked 6 years ago

تاریخ: ۱۰/صفرالمظفر/۱۴۴۰ھ
سوال عرض ہے کہ میں جس کمپنی میں کام کرتا ہوں وہاں
کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ کے انچارج کی عدم توجہی کی وجہ سے کئی
ایک مشین پروڈکشن میں استعمال نہیں ہو پارہی جب کہ پروڈکشن
اسی طرح کی دوسری مینول (Manual) طریقے سے پوری کی جارہی ہے
دوسری مشین مثلاً ویلڈنگ پلانٹ عدم توجہی کی وجہ سے نہ گفتہ بہ حالت میں ہے یہ مشین ڈسٹ سے بھری ہوئ ہوتی ہے اور اس کی سروس کا کبھی خیال بھی نہیں آتا
تیسرا یہ کہ جتنے بھی کنٹرول پینل ہیں ان کی حالت بھی دیکھنے کے قابل ہے
ان کا اَفس میں زیادہ تر وقت سسٹم پر بیٹھ کر یا فون پر بات کر کے گزرجاتا ہے۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ ان کا یہ عمل درست ہے قرآن و سنت کی روشنی میں مطلع فرماویں
والسَّلام
خورشید اکرم کاکوی

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

کمپنی کی طرف سے جس کام کی ذمہ داری دی گئی ہے اسے پوری توجہ اور ایمانداری سے ادا کرنا لازمی ہے۔ کام کے اوقات میں بلا ضرورت فون یا سسٹم پر وقت ضائع کرنا درست نہیں۔ کام کے آلات کی دیکھ بھال اور مناسب مینٹینینس بھی متعلقہ آدمی کے ذمہ ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی ذمہ داری صحیح طرح سے ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتا تو اس کے لیے اس کام کی تنخواہ لینا حلال نہیں۔