QuestionsCategory: اذان و اقامتاقامت کے بغیر نماز
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

کیااقامت کے بغیر نماز ہو جاتی ہے؟ میں پشاور یونیورسٹی میں پڑھتا ہوں۔ کبھی ہم دو یا تین بندے ہوتے ہیں اور کبھی دو یا تین صفیں بن جاتی ہیں۔جب ہم دو یا تین بندے ہوں تو کیا اقامت کہنا ضروری ہے؟ حنفی مسلک میں اقامت کی کیا حیثیت ہے؟

جلال خان

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

1:اذان اسلام کے شعائر میں سے ہے۔  پنجگانہ نمازوں کے لیے اذان و اقامت کہنا سنّتِ مؤکدہ ہے۔ اسی طرح نمازِ جمعہ کے لیے دو اذانیں اور ایک اقامت سنّتِ مؤکدہ ہے۔  ان کے علاوہ کسی اور نماز مثلا: نمازِ وتر، نمازِ عید، نمازِ کسوف و خسوف، نمازِ جنازہ، نمازِ تراویح، نمازِ چاشت اور نمازِ اوّابین وغیرہ کے لیے اذان و اقامت کہنا مسنون نہیں۔
: 2 اگرچہ اقامت کے بغیر بھی نماز ہو جاتی ہے مگر افضل و بہتر اور سنت طریقہ یہی ہے کہ آپ اقامت کے ساتھ نماز ادا کیا کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
مُجیب: مولانا عابد جمشید