QuestionsCategory: عقائدیزید کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا موقف
Qazi Ali Raza asked 5 years ago

حضرت میں نے دیوبند کی دارالافتاء کی ویب سائٹ پہ پڑھا ہے کہ “یزید کا فسق و فجور ثابت نہیں لہذا اس پہ لعن طعن کرنا جائز نہیں اور اسے رحمۃ اللہ کہنا اور امیرالمومنین کہنا جائز ہے”

لیکن میں نے جامعہ بنوریہ کی ویب سائٹ اور آپکی ویب سائٹ پہ پڑھا ہے کہ اسکے بارے میں اعتدال کا رستہ اختیار کرو۔ اور یہ بھی کہ اسکا فاسق و فاجر ہونا ثابت ہے۔

اب آپ اسکا حل بتائیں میں بہت زیادہ فکر مند ہوں۔

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 5 years ago

الجواب حامداومصلیا
واضح رہے کہ ہمارے جمہور علماء دیوبندکایہی نظریہ ہےکہ یزید کافاسق وفاجرہوناثابت ہے لیکن اس پرلعن طعن سے بچاجائےجیساکہ ہمارے ویب سائٹ والے فتوے میں اکابرین کے عبارات سے ثابت کیاگیاہے،البتہ  علماء دیوبندمیں سے کچھ حضرات کانظریہ ہے کہ اس  کافاسق وفاجرہوناثابت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم بالصواب