QuestionsCategory: عقائدکیا دیوبندی گستاخ ہیں؟
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

بریلوی فرقہ والے کہتے ہیں کہ دیو بند مکتبہ فکر والے گستاخِ رسول ہیں۔براہِ کرم آپ حقیقت واضح کریں کہ اصل گستاخ کون ہیں؟

عبدالجبار

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

محترم عبدالجبار صاحب! الحمد للہ! علماء دیوبند کا کردار ہر دور میں انمول رہا ہے۔ صاحبِ بصیرت سے یہ بات مخفی نہیں کہ جہاد فی سبیل اللہ سے لے تبلیغِ دین تک، تحفظ ناموسِ رسالت سے لے کر تحفظ ناموسِ صحابہ تک، الغرض دین کے ہرہر شعبے میں ان کی خدمات قابلِ تحسین بھی ہیں اور قابلِ تقلید بھی، قابلِ دید بھی ہیں اور قابلِ داد بھی۔اس لیے فرقہ بریلویہ کی طرف سے علماء دیوبند پر “گستاخی ” کا الزام عائد کرنا سراسر غلط اور لغو ہے۔ ہاں اگر ان کے نزدیک “گستاخ ” ہونے کا مطلب یہ ہو کہ علماء دیوبندمحبتِ اِلٰہی سے معمور اور عشقِ رسول سے سرشار ہیں، توحید و سنّت کے علمبردار اور بدعات و رسومات سے متنفّر ہیں، تو پھر وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ ہاں اگر ان کے نزدیک “گستاخ” ہونے کا معنی یہ ہو کہ علماءِ دیوبند ہماری طرح اپنے پیٹ اور مفاد کی خاطر مسئلہ غلط نہیں بتاتےاور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آڑ میں خلافِ شرع امور کا ارتکاب نہیں کرتے تو تب ان کی بات درست ہے۔
جو لوگ اہلِ حق پر کفراور گستاخی کے فتوے لگاتے ہیں ذرا ایک نظر ان پربھی ڈال لی جائے کہ ان کا دامن کس قدر صاف ہے؟اس کےلیے آپ کو دور جانے کی ضرورت نہیں ، خود ان کے گھر کی گواہیاں موجود ہیں۔بطور نمونہ چند ایک عبارات ملاحظہ فرمائیں۔
: 1 “سوانح حیات اعلیٰ حضرت بریلوی” کے صفحہ 08 پر موجود ہےکہ:
“مولانا احمد رضا خان صاحب پچاس برس مسلسل اسی جدوجہد میں لگے رہے یہاں تک مستقل دو مکتبہ فکر قائم ہو گئے۔ بریلوی اور دیوبندی”۔
: 2 “حدائقِ بخشش” حصّہ سوم میں احمد رضاخان بریلوی نے امّ المؤمنین سیّدہ امّی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں ایک قصیدہ لکھا۔اس کے دو اشعار صفحہ 37 پر موجود ہیں۔نقلِ کفر؛ کفر نہ باشد کے تحت وہ لکھ رہا ہوں ، دل تھام کے آپ پڑھیں۔
تنگ و چست ان کا لباس اور وہ جوبن کا ابھار
یہ پھٹا پڑتا ہے جوبن مرے دل کی صورت
مسکی جاتی ہے قبا سر سے کمر تک لے کر
کہ ہوئے جاتے ہیں جامہ سے بیروں سینہ و بر
: 3 حدائق بخشش حصہ دوم صفحہ 7پر احمد رضا خان ؛شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔
ولی کیا مُرسل آئیں خود حضور آئیں
وہ تری وعظ کی مجلس یا غوث!
اس فرقہ سے متعلق مکمل معلومات اور آگاہی کے لیے “فرقہ بریلویت پاک و ہند کا تحقیقی جائزہ” حسام الحرمین کا تحقیقی جائزہ ،ہدیہ بریلویت ، بریلویت پر چارحرف، اور گستاخ کون؟ کا مطالعہ ضرور کیجیے۔
نوٹ: مذکورہ تمام کتب مکتبہ اہل السنّت والجماعت سرگودھا سے مل جائیں گی۔
مُجیب: مولانا مہتاب کشمیری