یہ جو حدیث ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ”اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کونہ بنانا ہوتا تو اللہ تعالی کائنات کو نہ بناتا”اس کی وضاحت کریں کہ یہ حدیث کی کون سی کتاب میں ہےاور کیا یہ صحیح ہے؟
عدیل میر
اس موضوع کے متعلق مختلف الفاظ کے ساتھ مختلف احادیث مروی ہیں ۔مثلاً ایک حدیث میں ہے اللہ تعالی نے حضرت آد م علیہ السلام سے فرمایا:
“لولا محمد لما خلقتک”
المستدرک علی الصحیحین:ج3ص517
کہ اگر محمد نے نہ آنا ہوتا تو میں آپ کو پیدا نہ کرتا ۔
دوسری جگہ ارشاد فرمایا:
“لولامحمد ما خلقت الجنۃ ولاالنار”
المستدرک علی الصحیحین:ج3ص513
کہ اگرحضرت محمد نے نہ آنا ہوتا تو میں خدا جنت و جہنم نہ بناتا۔
ان دونوں حدیثوں کو امام حاکم نے صحیح فرمایا ہے۔اسی طرح امام تقی الدین سبکی نے بھی پہلی روایت کو بطور دلیل پیش کر کے اس کی صحت بیان کردی۔
شفاء السقام:ص358
اس طرح کی رویات کو دیکھتے ہوئے اہل السنۃ والجماعۃ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مقصودِکائنات کہتے ہیں ۔کیونکہ یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔
واللہ اعلم
مجیب:مولانامحمد عاطف معاویہ
Please login or Register to submit your answer