QuestionsCategory: عقائدعقیدہ حاضر و ناظر
MOHAMMAD ABDULLAH asked 5 years ago

محترم مولانا صاحب۔ السلام علیکم ورحمہ اللہ۔

الحمد للہ میرے عقائد وہی ہیں، جو اہل السنہ والجماعہ احناف دیوبند کے ہیں۔

مسئلہ حاضر و ناضر کی تائید میں، بریلوی مقررین اور محررین “واذ قال ربک للملائکہ انی جاعل فی الارض خلیفہ

” سے بھی، استدلال کرتے ہیں۔ محل استدلال “واذ” ہے، جسکا ترجہ جلالین میں (“واذکر” یا محمد) سے کیا گیا ہے۔

اس سے صراحتا تو نہیں مگر اشارتا ضرور معلوم ہوتا ہیکہ جس وقت تخلیق آدم سے متعلق، اللہ تعالی اور ملائکہ میں بات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، وہاں موجود تھے اور مشاہدہ بھی فرمارہے تھے۔ ورنہ “واذکر یا محمد” کہنے کا کیا مطلب بنتا ہے؟ آخرکار، یاد وہی چیز کرائی جا سکتی ہے جو پہلے ہوچکی ہو!

حضرت مولانا الیاس گھمن دامت برکاتھم کی، ہم نئے فارغ التحصیل طلباء کو اکابر علماء سے اپنی علمی الجھنوں کی بابت پوچھتے رہنے کی ہدایت ہے، اسی لئے یہ سوال کیا ہوں۔

بینوا توجروا۔ جزاکم اللہ تعالی خیرا۔

جواب کا منتظر۔ محمد عبدالله