QuestionsCategory: عقائدشاہ عبد الحق محدث دہلوی کا عقیدہ اور مدارج النبوۃ
Hussain asked 4 years ago

سوال:

 

اہلِ بدعت کہتے ہیں کہ ہمارا کا عقیدہ شاہ عبدالحق محدث دہلوی جیسا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ عبد الحق محدث دہلوی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاظر اور ناظر مانتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو نور، مختار کل اور عالم الغیب بھی مانتے تھے اور شاہ عبدالحق محدث دہلوی  کی جس کتاب میں یہ عقائد ہیں اس کتاب کا نام ”مدارج النبوۃ“ ہے۔ اس کتاب میں ان کے عقائد کا ثبوت ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سچ ہے؟ براہ کرم ثبوت کے ساتھ جواب دیں۔

 

میں دیوبندی ہوں اور ہمارے گرد و نواح میں بہت سارے اہلِ بدعت ہیں۔ مجھے ان کو جواب دینے کی ضرورت  ہوتی ہے۔

جزاک اللہ خیراً

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب
شاہ عبدالحق محدث دہلوی   کے بارے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ ان کے عقائد اہل السنت والجماعت والے ہی تھے باقی ان کی عبارات کی تفصیل اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں  تو امام اہلسنت مولانا شیخ سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کی کتاب ازالۃ الریب عن عقیدہ علم الغیب میں تفصیل سے مطالعہ کرلیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
1 اکتوبر  2020ء