QuestionsCategory: عقائدتقدیر
Amanullah khan asked 5 years ago

تقدیر کے بارے میں ہماری  ذہن سازی کریں مثلاً ہدایت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے تو ساروں کو ہدایت کیوں نہیں دیتے؟

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

تقدیر کہتے ہیں  جو کچھ اب تک ہو چکا ،اور جو کچھ ہو رہا ہے ،اور جو کچھ آئندہ ہو گا سب اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے ۔دوسرے الفاظ میں یہ کہیں کہ تقدیر نام ہے علم الہٰی کا۔اب آدمی جو بھی کا  م کرتا ہے   خواہ وہ اچھا ہو یا  برا۔سب علم الہٰی کے اندر ہے۔
با قی رہی یہ با ت کہ اللہ تعالیٰ نے سب کو ہدایت  کیوں نہ دی؟
اسکا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دونوں راستے بتلادئے  ہدایت کا بھی اور گمراہی کا بھی۔اور دونوں راستوں کا ذکر    قرآن پا ک کے اندر موجود ہے   [وھدیناہ النجدین ،سورت بلد آیت نمبر ۱۰ ]    لیکن ان دونوں راستوں کا اختیار  انسان کو دے دیا۔اب اگراچھا کام کرتا ہے   اور اس کی بدولت جنت میں جا تا ہے یہ بھی اللہ کے علم میں ہے۔اور جو گناہ کرتا ہے اوراس کی وجہ سے جہنم میں جاتا ہے یہ بھی اللہ کے علم میں ہے۔