QuestionsCategory: میراثپینشن کی رقم میں وراثت جاری ہو گی یا نہیں؟
Ammar Qadeer asked 4 years ago

سوال:
محمد عمیر ایک سرکاری ادارے میں ملازم تھا۔ محمد عمیر کے انتقال پر حکومت نے اس کی بیوی کو مبلغ 1250000روپے پینشن دی ہے۔ محمد عمیر کے وارثوں میں والد، والدہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔
1: کیا پینشن کی یہ رقم ان وارثوں میں تقسیم ہوگی یا نہیں؟
2: نیز وراثت کی تقسیم ان وارثوں میں کس طرح کریں گے؟
جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 4 years ago

جواب:
وراثت ہمیشہ مملوکہ چیز میں جاری ہوتی ہے  ۔محمد عمیرکی وفات کے بعد ملنے والی پینشن کا محمد عمیر ابھی تک مالک نہیں تھا اس لیے وراثت جاری نہیں ہوگی بلکہ حکومت نے جس کے نام یہ پینشن جاری کی ہے یہ اسی کا حق ہے باقی وارث اس کے حق دار نہیں ہیں۔
2:  والد اور والدہ کو کل مال کا چھٹا چھٹا حصہ ملے گا۔ اور بیوی کو کل مال کا آٹھواں حصہ ملے گا اور جو ان تینوں سے بچے گا اس کے چار حصے کریں گے دو بیٹے کے لیے اور ایک ایک بیٹی کے لیے.
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان