QuestionsCategory: میراثاولاد میں وراثت کی تقسیم کا طریقہ کار
محمد عبد اللہ asked 4 years ago

1: ایک شخص فوت ہوا ہے۔ اس کی پراپرٹی میں دو مکانات (ساڑھے پانچ مرلے، ساڑھے سات مرلے) ، 12 دکانیں اور کچھ نقدی رقم تھی۔ اس کے وارثوں میں دو بیٹے، چار بیٹیاں، والد اور  بیوی ہیں۔  اس کی جائیداد ان لوگوں میں کس ریشو سے تقسیم کی جائے۔
2: اس مرحوم کے دو بھائی بھی زندہ ہیں۔ ان کا تقاضا ہے کہ بھائی ہونے کی وجہ سے جائیداد میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ کیا ان کا بھی کوئی حصہ ہے؟