QuestionsCategory: رضاعتبیوی کا دودھ پینے سے نکاح کا حکم
قائم دین asked 4 years ago

مفتی صاحب! مسئلہ کچھ ایسا ہے کہ میں بہت پریشان ہوں۔ میں نے گزشتہ رات شہوت میں آ کر اپنی بیوی کے پستان چوسے اور ان سے دودھ بھی نکلا جو میں نے پی لیا۔ اب بہت پریشان ہوں کہ نکاح رہا یا نہیں؟ برائے مہربانی جلدی جواب دیں۔

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداً ومصلیاً
بیوی کا پستان چوسنا اور منہ میں لینے میں کوئی حرج نہیں، لیکن اگر دودھ نکلنے کا ظن غالب ہو تو پھر ایسا نہ کیا جائے اور اگر دودھ بیوی کے پستانوں سے نکل آیا اور خاوند نے نگل لیا تو اس کا یہ فعل حرام ہے، مگر اس سے نکاح پرکوئی اثر نہیں پڑتا، بیوی بدستور نکاح میں باقی رہے گی۔
إذامص الرجل ثدی امرأتہ وشرب لبنھا لم تحرم علیہ امرأتہ۔
شامی، کراچی ۳/۲۲۵، زکریا ۴/۴۲۱
ترجمہ: اگر شوہر نے اپنی بیوی کا پستان چوسا اور دودھ بھی پی لیا تو اس پر بیوی حرام نہیں ہوگی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
9 دسمبر 2019ء بمطابق 11 ربیع الثانی 1441ھ