AhnafMedia

Articles

Molana Ilyas Ghuman Release from Sargodha Jail

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کی بلاجواز گرفتاری اور رہائی

سرگودھا کے غیور اہل السنت کی طرف سے حضرت کا پرجوش استقبال

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کو ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر بلاجواز گرفتار کرکے دو ماہ کے لیے سرگودھا جیل میں نظر بند کردیا گیا۔ سرگودھا کی انتظامیہ کی طرف سے اس بلاجواز گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف سرگودھا شہر کے غیور اہل السنت مسلمان سراپا احتجاج بن گئے۔ علماء اور تاجروں نے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔ سرگودھا شہر اور مضافات کے تاجروں نے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا اور مولانا کو فوری طور پر رہا نہ کرنے کی صورت میں جیل بھرو تحریک چلانے کی دھمکی دی۔ پورے ملک کے اہل السنت عوام اس بلاجواز گرفتاری پر مشتعل ہوگئے اور مولانا کو فوری طور پر رہا نہ کرنے کی صورت میں سخت احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ الحمد للہ عوام، علماء اور تاجروں کے پرزور احتجاج پر سرگودھا کی انتظامیہ مولانا کو گرفتاری کے صرف دو دن بعد رہا کرنے پر مجبور ہوگئی۔ مولانا کو ایک بڑے جلوس نے جیل کے گیٹ سے وصول کیا اور پرزور نعروں کی گونج میں استقبالیہ جلوس کے ہمراہ مولانا کو پہلے سرگودھا شہر کی جامع مسجد میں لایا گیا جہاں مولانا نے اپنی گرفتاری اور رہائی کی تفصیل ذکر کی۔ اس کے بعد نعروں کی گونج، پھولوں کی بارش، دہکتے ایمانی جذبات اور ایک بڑے جلوس کے ساتھ حضرت کو مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا پہنچایا گیا۔ جہاں ہزاروں لوگ مولانا کے استقبال کے لیے پہلے سے جمع تھے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے اس استقبال اور مولانا کے مختصر بیان کی ویڈیو آپ کی خدمت میں پیش ہے۔

یو ٹیوب پر آن لائن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Archive Download Link

Media Fire Download Link

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home

By: Cogent Devs - A Design & Development Company